بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ، موسم کا حال بتانے والوں نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز با لا ئی خیبر پختو نخوا، خطہ پوٹھوہار، مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب ، زیریں سندھ، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا

موسم اسلام آباد، خیبر پختونخوا ، پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش:پنجاب : راولپنڈی ( چکلالہ 48،شمس آباد 38)، اسلام آباد( زیرو پوائینٹ 40، گولڑہ 15، بوکرہ 14، سید پور10،ائیر پورٹ ٹریس)، جہلم 29، مری 10،بہاولپور ائیر پورٹ 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 23، کوٹلی 18،راولاکوٹ 05، مظفر آباد (سٹی 02، ائیر پورٹ ٹریس)، خیبرپختونخوا: سیدو شریف 20، با لائی دیر 18، کاکول13، مالم جبہ 09، بالاکوٹ 06، بلوچستان : پنجگور 08اورسبی میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 46،سبی اورشہید بینظیر آباد 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں