اسلام آباد(پی این آئی)راولپنڈی، اسلام آباد، جڑواں شہروں میں علی الصبح موسلادھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع، آج کن کن علاقوں میں بارش ہو گی؟ اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، کراچی میں رم جھم سے موسم سہانا ہوگیا۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز بارش سے گرمی اور
حبس میں کمی آگئی، تاہم نالہ لئی میں سیلابی صورتحال کا دشہ ہے۔ ادھر کراچی میں بھی بوندا باندی ہوئی آج سے مون سون کا تیسرا سپیل شروع ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بھی بارش کی توقع ہے۔ آج جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35، سری نگر میں 32 اور لیہہ میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں