نیپال(پی این آئی) نیپال میں بارشوں اور سیلاب سے 132 افراد جاں بحق اور 128 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں132افراد جاں بحق اور 128زخمی ہو گئے جبکہ53 افراد لاپتہ ہیں۔نیپال میں طوفانی بارشوں سے لینڈ
سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ فصلیں تباہ اور لاتعداد مویشی بھی سیلابی پانی میں بہہ گئے ۔اس وقت نیپال کے بیشتر شہروں کے مختلف علاقے سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں خوراک کی بھی قلت کا سامنا ہے۔ لاکھوں افراد بے گھر اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، مون سون کی بارشوں کی وجہ سے رہائشی علاقے کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے، طوفانی بارشوں اور سیلاب سے سینکڑوں گھر تباہ اور ہزاروں ایکڑ اراضی کو شدید نقصان پہنچا، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے.
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں