بارشوں کا سلسلہ تھما نہیں، آج کہاں کہاںبادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز خیبرپختونخوا،اسلام آباد، پنجاب، مشرقی بلوچستان ،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ اس دوران بالائی سندھ کے اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض

مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، پنجاب ،خیبر پختونخوا، کشمیر،بلوچستان،گلگت بلتستان اور زیریں سندھ میں بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب: منگلہ 70، قصور 57، فیصل آباد 38 ، جھنگ 27، مری 24، لاہور (ایئر پورٹ 21، سٹی 12)، سیالکوٹ (سٹی 09)، منڈی بہاؤالدین09، حافظہ آباد08 ، جہلم06 ، جوہر آباد05،ٹوبہ ٹیک سنگھ04 ، گوجرانوالہ، نارووال 02، اسلام آباد (سید پور01)، بلوچستان: خضدار 11 ، خیبر پختونخوا: کالام ، پٹن 02 ، کشمیر : مظفر آباد 01 ، گلگت بلتستان : بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد 45 ، سبی اور موہنجوداڑو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں