ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی ،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں سے متعلق بڑی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز بالائی خیبرپختونخوا،اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، مشرقی بلوچستان ،کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ اس دوران جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں گرد آلود ہوائیں

چلنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب ، بالائی سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش: پنجاب: حافظ آباد 92، نارووال 49 ،مری 24، سیالکوٹ (سٹی 19، ائیر پورٹ 04) ،اسلام آباد(سید پور 09، گولڑہ 07، زیرو پوائینٹ 05)، منڈی بہاؤالدین09،جہلم 07، چکوال ،گوجرانوالہ 06، لاہور (ائیرپورٹ 04)، گجرات 03، راولپنڈی (شمس آباد 01)، خیبر پختونخواہ:بالاکوٹ 30، پاراچنار 04،کاکول03، کشمیر : کوٹلی 19،راولاکوٹ ،گڑھی دوپٹہ 09، مظفر آباد( سٹی 04)، سندھ: پڈعیدن 16 ، دادو 02 ، گلگت بلتستان: گوپس ، بونجی 03 ،بگروٹ 02 ، چلاس 01اوربلوچستان: تربت میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:نوکنڈی،دالبندین ، بھکر 44،پشاور، بہاولنگر اورسبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آج اتوارسے منگل کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی۔۔۔اتوارسےمنگل کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان ،اسلام آباد، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، منڈی بہاؤالدین ، حافظ آباد ، لاہور ، قصور ، اوکاڑہ ، شیخوپورہ ، فیصل آباد ، سرگودھا ، میانوالی ، خوشاب ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بہاولنگر ، ساہیوال ، جھنگ،دیر ، سوات ، بونیر ، شانگلہ، کوہستان ، ہری پور ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، پشاور ، چارسدہ ، صوابی،مردان ، کوہاٹ ، کرم ، کرک،بنوں اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ پیر/منگل کے روز بلوچستان کے مشرقی علاقوں (ژوب ، بارکھان ، لورالائی ، موسیٰ خیل ، کوہلو) اور جنوبی پنجاب(ڈی جی خان ، راجن پور ، ملتان ، لیہ ، بھکر ، بہاولپور ، رحیم یارخان) میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔۔۔۔ اس دوران لاہور ، راولپنڈی ، سرگودھا ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ،نارووال، حافظ آباد ، قصور ، شیخوپورہ ،اوکاڑہ ، ساہیوال ، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، منڈی بہاؤالدین ، جہلم ،چکوال ، اسلام آباد ،کشمیر ، ایبٹ آباد ، ہری پور، سوات، دیر ، شانگلہ ،بونیر اور مانسہرہ میں گرج چمک/ آندھی کے ساتھ موسلا دھاربارش۔موسلادھار بارش سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اورندی نا لوں میں طغيانی کا بھی خدشہ۔۔تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایت۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close