لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار، آئندہ 24 گھنٹے میں کہاں کہاں بارش ہو گی؟ جانیئے

لاہور(پی این آئی)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار، آئندہ 24 گھنٹے میں کہاں کہاں بارش ہو گی؟ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کی رات موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔باغوں کے شہر لاہور میں صبح سویرے کالی

گھٹائیں چھا گئیں جس کے بعد کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس سے گرمی اور حبس میں کمی آ گئی۔ موسم بھی سہانا ہو گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔میٹ آفس کے مطابق آج اتوار 19 جولائی کو اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔مختلف شہروں میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36، سری نگر 29 اور لیہہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close