اتوار کے روز کہاں کہاں بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے چھٹی والےاچھی خبر سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا ۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، مشرقی بلوچستان ،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا اور

گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش: سندھ: کراچی ( فیصل بیس 64، صدر52،گلشن حدید 44، لانڈھی 40، کیماڑی 38، ایم ۔او۔ایس 28، میٹ آبزرویٹری 24، یونیورسٹی روڈ 16، جناح ٹرمینل 15،ناظم آباد09،مسرور06، نارتھ کراچی ٹریس)، ٹھٹھہ 34 ، دادو 20، سکرنڈ 10، حیدرآباد 06، خیبرپختونخوا: پٹن 09،کالام 04، میر کھنی 03 اور دروش میں01ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 46، نوکنڈی،دالبندین ، دادو44 ، جیکب آباداورموہنجوداڑو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close