آئندہ 24 گھنٹے میں پنجاب کے بالائی علاقوں، زیریں سندھ، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں ، لیہ اور بارہ مولہ میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی جاری کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)آئندہ 24 گھنٹے میں پنجاب کے بالائی علاقوں، زیریں سندھ، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں ، لیہ اور بارہ مولہ میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی جاری کر دی۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم خیبرپختونخوا اورپنجاب کے بالائی علاقوں، زیریں سندھ،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مقبوضہ کشمیر کے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ شوپیاں ، لیہ اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلودرہنے اورکہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔آج صبح سرینگر،پلوامہ اورشوپیاں میںدرجہ حرارت20ڈگری سینٹی گریڈ ،بارہ مولہ 19،جموں 27، اننت ناگ21اورLehمیںدس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں