چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب،زیریں سندھ،کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی و وسطی پنجاب ، سندھ ،

زیریں بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب: بھکر 49 ، لاہور (سٹی 41 ، ائیر پورٹ 18) ، لیہ 30 ، قصور 29 ، راولپنڈی (چکلالہ 22 ، شمس آباد 21) ، کوٹ ادو 17 ، اسلام آباد (زیروپوائنٹ15 ، بوکرا 14 ، گولڑہ 03) ، اٹک 10 ، مری ، نارووال ، فیصل آباد 04 ، جھنگ 02 ، جہلم 01 ، سندھ: کراچی (صدر41،فیصل بیس 32،یونیورسٹی روڈ 14،جناح ٹرمینل 10،ناظم آباد09، اولڈ ائیر پورٹ 06،مسرور،گلشن حدید04، نارتھ کراچی ، سرجانی 01)،چھاچھرو 26 ، چھور 15 ، اسلام کوٹ 13 ، ، پیڈعیدن 05 ، بدین 04 ، جیکب آباد 03 ، ٹھٹھہ 02 ، میرپورخاص ، حیدرآباد ، لاڑکانہ ، دادو 01 ، بلوچستان: سبی 17 ، لسبیلہ10 ، بار خان 07 ، تربت ، پنجگور 01 ، خیبرپختونخوا: تخت بائی 10 ، دیر 03 ، کشمیر: راولاکوٹ 05 ، گلگت بلتستان: گلگت ، بگروٹ میں02ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

close