مون سون بارشیں جاری ، کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، زیریں سندھ، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا،

کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب: منڈی بہاؤالدین 25، اسلام آباد ائیر پورٹ 22، جوہر آباد 11، گجرات 01، کشمیر : کوٹلی 05، خیبر پختونخوا: چراٹ 02، کالام ، سیدو شریف ، بنو ں01، گلگت بلتستان: گوپس میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 47، دادو ،نوکنڈی 46 اور ڈی آئی خان میں45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close