کراچی میں مون سون کا دوسرا بارش برسانے والا سسٹم تیار، کراچی والوں کے لیے زبردست خبر آ گئی

کراچی(پی این آئی)کراچی میں مون سون کا دوسرا بارش برسانے والا سسٹم تیار، کراچی والوں کے لیے زبردست خبر آ گئی،کراچی میں آئندہ 5 سے 6 دن موسم خوشگوار رہے گا، مون سون کا دوسرا بارش برسانے والا سسٹم 24 سے 25جولائی کے دوران بن سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہواؤں

کے باعث نچلی سطح کی بادل شہر کا رخ کر رہے ہیں، جس کے باعث بوندا باندی اور ہلکی بارش بھی ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آئندہ 5 سے6 روز کے دوران سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی اور صبح و شام کے ساتھ ساتھ رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔کراچی میں مون سون بارش کا دوسرا سسٹم 24اور 25جولائی کے قریب بنتا نظر آ رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close