بالائی، وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، پشاور، مردان، چارسدہ، بنوں، دیر، بونیر،سوات، مالم جبہ، سیدو شریف، شانگلہ اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی):بالائی، وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، پشاور، مردان، چارسدہ، بنوں، دیر، بونیر،سوات، مالم جبہ، سیدو شریف، شانگلہ اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، ملک کے بیشتر حصوں میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی

اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔سندھ کے بیشتر علاقوں میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے علاقے پشاور، مردان، چارسدہ، بنوں، دیر، بونیر، سوات، مالم جبہ، سیدو شریف، شانگلہ اور کوہستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہاٹ، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے اضلاع ژوب، سبی، کوہلو، بارکھان، لورالائی اور موسیٰ خیل میں بھی گرد آلود ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔گزشتہ روز بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ہفتے کو سب سے زیادہ گرمی سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ سبی کا ریکارڈ کیا گیا جبکہ دادو، موہنجو داڑو اور شہید بے نظیر آباد کا درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close