لاہور کےنشیبی علاقے ڈوب گئے، موسلا دھار بارش، 200فیڈر ٹرپ کر گئے، بجلی بند

لاہور(پی این آئی )لاہور کےنشیبی علاقے ڈوب گئے، موسلا دھار بارش، 200 فیڈر ٹرپ کر گئے، بجلی بند،لاہور اور گردونواح میں گزشتہ رات گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور حبس کی شدت میں کمی آ گئی، لیکن شہر میں 200 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے شہر بھر میں بجلی کا نظام

درہم برہم ہو گیا۔پنجاب کے کئی شہروں میں بھی بارش ہوئی جب کہ بیشتر شہروں میں بارش کے باعث بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔لاہور کے علاقوں ہربنس پورہ، اندرون شہر، کوٹ لکھپت، سبزہ زار گلشن راوی ،سمن آباد، اچھرہ، مسلم ٹاؤن،گارڈن ٹاؤن اور گلبر گ میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔لاہور کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، کامونکی، ظفروال، حافظ آباد، جہلم، منڈی بہاوالدین، چیچہ وطنی سرگودھا سمیت متعدد شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں