بارشیں ابھی ختم نہیں ہوئیں، مزید کتنے روز سلسلہ جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)مون سون ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوگئیں، آج اور کل بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق مون سون کی ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوگئی ہیں جس کےباعث آج کل بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں آج گرمی کی شدت

میں کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں 20 جولائی سے پہلے مون سون بارش کا کوئی نیا سسٹم بنتا نظر نہیں آرہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے جنوب میں ہوا کا کم دباو جو سمندری ہواؤں کی معطلی کی وجہ بننے والا ہوا کا کم دباؤ ہوگیا ۔ آج سمندری ہوائیں 27 سے36 کلومیٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے چل رہی ہیں۔ سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث کل کے مقابلے میں آج گرمی کی شدت کم رہے گی۔آئندہ ہفتے تک مطلع ابر آلود اور دن اور رات میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا لیکن 20 جولائی سے پہلے مون سون بارش کا کوئی نیا سسٹم بنتا نظر نہیں آرہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close