عید الاضحی کے بعد شدید بارشوں کا اسپیل پاکستان میں داخل ہو گا او ر کتنے ہفتے تک مسلسل بارشیں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالاضحی کے بعد یعنی 4 اگست سے بارشوں کا ایک اسپیل پاکستان میں داخل ہوگا۔ جو 20 اگست تک چل سکتا ہے۔4 اگست سے پہلے خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بنے گا جس سے خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ مغرب کی طرف حرکت کرتا ہوا اڑیسہ، چھتیس گڑھ

کراس کر کےپاکستان میں داخل ہوگا۔اس کی متوقع حرکت بھارتی گجرات اور سندھ کی جانب ہوگی جہاں یہ شدید بارش کا سبب بن سکتا ہے۔آئندہ سپیل میں اچھی بارش میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔مسلسل کم دباؤ کے متاثر کرنے کی وجہ سے صورتحال غیر یقینی ہے فورکاسٹ کبھی بھی تبدیل ہو سکتی ہے بہر حال سندھ اور پنجاب میں کافی اچھی بارشوں کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close