بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 10 ہلاک، 30 لاپتہ، سڑکیں بند، رابطہ مشکل ہو گیا

کھٹمنڈو(پی این آئی)بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 10 ہلاک، 30 لاپتہ، سڑکیں بند، رابطہ مشکل ہو گیا۔نیپال میں مون سون کی شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ تیس تاحال لاپتہ ہیں۔ پوکھارا کے علاقے میں3 مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرے، جن سے 7 افراد کی

ہلاکت واقع ہوئی۔ یہ علاقہ دارالحکومت کھٹمنڈو سے2 سو کلومیٹر مغرب کی طرف واقع ہے۔ پوکھارا کے شمال کی طرف واقع دو دیہات بھی مٹی کے تودے گرنے سے مکمل تباہ ہو گئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ کئی علاقوں میں سڑکیں بند پڑی ہیں اور ریسکیو کی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close