آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،ملک بھر کا موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔تاہم بالائی/وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا

،بالائی پنجاب، کشمیراور جنوبی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب: چکوال10،خیبرپختونخوا: پاراچنار 05 ، کالام 03 ، میرکھانی ، دیر 02 ، گلگت بلتستان: بونجی 03 ، اسکردو ، استور 02 ، گلگت ، بگروٹ 01 ، بلوچستان: خضدار 03 اور لسبیلہ میں 02 ملی میٹرریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:تربت46،سبی،دادو45اورموہنجوداڑومیں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close