بارشوں کا سلسلہ جاری ، آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز بالائی ووسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا ، بالائی

پنجاب ، کشمیر ، کراچی اور اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 47 ، کاکول 32 ، دیر (زیریں 05 ، بالائی 02) ، پاراچنار 03 ، میرکھانی ، تخت بائی 02 ، سندھ: کراچی (سرجانی ٹاؤن 25 ، نارتھ کراچی 21 ، مسرور بیس 09 ، ناظم آباد 05 ، صدر ، لانڈھی 04 ، فیصل بیس ، یونیورسٹی روڈ ، جناح ٹرمینل 02 ، گلشن حدید 01)، سکرنڈ 04 ، پنجاب: قصور 12 ، مری 04 ، اسلام آباد (بوکرا 03) ، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 05 اوربلوچستان: اورماڑا میں 02 ملی میٹرریکارڈکی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں