کراچی میں آج بارش کیسی ہو گی؟ بوندا باندی یا تیز؟ محکمہ موسمیات کے ماہر نے بتا دیا

کراچی(پی این آئی):کراچی میں آج بارش کیسی ہو گی؟ بوندا باندی یا تیز؟ محکمہ موسمیات کے ماہر نے بتا دیا، محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج بھی بوندا باندی کا امکان اور ساتھ ہی درجہ حرارت کے 38 سینٹی گریڈ جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے موسم کا احوال بتاتے ہوئے کہا

کہ شہر میں تیز بارش کوئی امکان موجود نہیں۔تاہم آج سورج کی تیپش میں اضافہ ہوسکتا ہے اور دوپہر کی اوقات میں گرمی بڑھنے کی صورت میں درجہ حرارت 36 سے38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ تاہم میں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں شمال مشرق اور مشرقی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔دوسری جانب تین روز مسلسل بارش کے بعد شہر کی گلیاں ہوں یا سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں ۔ سڑکوں پر بارش کا پانی تاحال موجود ہے۔جس کے باعث شہریوں کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

close