پاکستان کے بیشتر حصے میں موسم شدید گرم لیکن کون کونسے علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا ، اسلا م آباد، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کراچی، کشمیر، بالائی پنجاب،

خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش: کشمیر: راولاکوٹ 08 ، کوٹلی 05 پنجاب: اسلام آباد زیرو پوائنٹ 12 ، گولڑہ 09 ، بوکرا 04 راولپنڈی: شمس آباد 10 ، فیصل آباد 01 ، خیبر پختونخواہ: دیر (بالائی 04 ، لوئر 02) ، پتن 03 ، کالام 02 سندھ: کراچی (فیصل بیس 06 ، سرجانی 05 ، ائیر پورٹ ، یونیورسٹی روڑ ، کیماڑی 04 ، نارتھ کراچی 03 ، مسرور بیس ، لانڈھی ، جناح ٹرمینل 02 ، گلشن حدید 01)ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 45 ، نوکنڈی، دالبندین اور موہنجوداڑمیں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close