لاہور (پی این آئی) پنجاب میں 2 روز بعد مون سون کی بارشیں شروع ہونے کا امکان، دو روز بعد لاہور سمیت پنجاب بھر کے دیگر شہریوں میں مون سون کی معمول کی بارش کی پیش گوئی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اور سندھ میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد اب پنجاب میں مون سون سیزن کے آغاز
کے حوالے سے بھی پیشن گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز بعد لاہور سمیت پنجاب بھر کے دیگر شہریوں میں مون سون کی معمولی کی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق دو روز بعد ہونیوالی بارش سے سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں جبکہ ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں شمالی مغربی ہوائیں شہر میں داخل ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ جس کے باعث لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب پیش نظر متعلقہ محکموں اوراداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے دریائوں میں پانی کے بہائو کو 24گھنٹے مانیٹر اور نالوں کی صفائی کے کام کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے مون سون سیزن کے پیش نظر ممکنہ سیلاب کے حوالے سے محکموں اور اداروں کو ہم وقت چوکس رہنے کا حکم دے دیا اور ہدایت کی گئی کہ مون سون سیزن کے پیش نظر دریاوں میں پانی کے بہاو کو 24گھنٹے مانیٹر کریں اورقائم کنٹرول رومز صورتحال پر کڑی نظر رکھیں جبکہ ضلع کی سطح پر ایمرجنسی پلان تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انسپکشن کمیٹیوں کے باقاعدہ اجلاس کر کے انتظامات کے جائزہ اور رپورٹ مرتب کرنے کا پابند بنایا گیا ہے- ہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر نالوں کی صفائی کے کام کو مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائی-دریاوں کے حفاظتی بند اور پشتوں کی مضبوطی کے کام کو چیک کیا جائی-شہروں میں نکاسی آب کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت جامع پلان مرتب کیا جائے- نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے لئے موثر پلان پہلے سے ترتیب دیاجائے- کسی بھی نا گہانی صورت میں متعلقہ محکموں اور ادارے اپنا ہنگامی پلان تیار رکھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں