مون سون بارشیں، آج کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم زیریں سندھ، شمال مشرقی پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم : کراچی سمیت زیریں سندھ میں

آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش: سندھ: کراچی(فیصل بیس 01،، میٹ ابزرویٹری 01، لانڈھی 02، گلستان جوہر01)، خیبر پختونخوا: دروش 08، :پنجاب :فیصل ٓباد01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close