مون سون جاری، کراچی میں کل کتنی بارش ہو گی؟

کراچی(پی این آئی)مون سون جاری، کراچی میں کل کتنی بارش ہو گی؟مون سون کا بارش برسانے والا سسٹم کراچی کے جنوب مشرق میں سمندر پر موجود ہے۔ شہر میں کل دوپہر تک ہلکی سے معتدل بارش کا امکان رہے گا۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق سسٹم آج شہر میں کم اثر انداز ہوا۔ رات گئے

شہر میں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان رہے گا جبکہ کل دوپہر تک سسٹم شہر میں بارش برسا سکتا ہے۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج بھی کچھ علاقوں میں بادلوں کی گرج کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش ہوئی۔ شہر میں سب سے زیادہ بارش لانڈھی میں دو ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔جناح ٹرمینل پر ایک اعشاریہ چھ ملی میٹر، گلشن حدید میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ گلشن اقبال، گلستان جوہر یونیورسٹی روڈ اور کیماڑی میں ٹریس ہوئی ہے۔دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث کل سے آج تک مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی۔بارش کے باعث رونما ہونے والے حادثات میں جان کی بازی ہارنے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری میں مکان کی دیوار گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے، پی ایم ٹی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، ابراہیم حیدری میں ایک اور مکان کی چھت گرنے سے دو بجے جاں بحق ہوئے۔لیاقت آباد میں انگورہ گوٹھ میں دیوار گرنے سے خاتون جاں بحق ہوئی، ملیر شمسی سوسائٹی میں گھر کی دیوار گرنے سے کمسن بچی جبکہ کیماڑی مسان چوک پر گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close