کراچی والے ہو جائیں الرٹ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا، آج رات کن کن علاقوں میں طوفانی بارش اور اربن فلڈنگ کا خطرہ؟

کراچی (پی این آئی)کراچی والے ہو جائیں الرٹ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا، آج رات کن کن علاقوں میں طوفانی بارش اور اربن فلڈنگ کا خطرہ؟، محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ( اتوار) کی رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا ہے جس میں کہا ہے کہ اربن فلڈ کا خطرہ ہے۔تمام ادارے احتیاطی

تدابیر پر عمل کریں۔ محکمہ موسمیات کہا ہے کہ پیر ،منگل کو موسلادھار بارش سے کراچی،ٹھٹھہ،حیدرآباد،بدین میں اربن فلڈکاخطرہ ہے، تمام ادارے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)کی جانب سے بھی کراچی، سکھر، شہید بے نظیرآباد اور میرپور خاص ڈویژن کے کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، بدین اورحیدرآباد میں بارش متوقع ہے۔بارشوں کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی گرنے کے امکانات بھی ہیں اور تیز ہوائوں کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے، تمام متعلقہ ادارے مون سون کی بارشوں سے پہلے تمام احتیاطی تدابیروں پر عمل درآمد کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close