کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے، آسمانی بجلی گرنے کا بھی امکان موجود، پی ڈی ایم اے نے خبردار کر دیا

کراچی (پی این آئی)کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے، آسمانی بجلی گرنے کا بھی امکان موجود، پی ڈی ایم اے نے خبردار کر دیا۔اکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کراچی سمیت سندھ میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تیز ہواوں

کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے اور آسمانی بجلی گرنے کے امکانات بھی ہیں۔پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے کراچی، سکھر، شہید بے نظیرآباد اور میرپور خاص ڈویژن کے کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، بدین اورحیدرآباد میں بارش متوقع ہے۔مراسلے میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مون سون کے موسم میں بارشوں کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی گرنے کے امکانات بھی ہیں۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشوں میں تیز ہواوں کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے، تمام متعلقہ ادارے مون سون کی بارشوں سے پہلے تمام احتیاطی تدابیروں پر عمل درآمد کرلیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close