آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،گرمی سے ستائے شہریوں کوٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیا ت کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدیدگرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب،اسلام آبا د،کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران کشمیراورشمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات

پرموسلادھاربارش متوقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔ تاہم تربت میں 18ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو48،جیکب آباد، نوکنڈی اوردالبندین میں47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close