تین دن تک مسلسل بارشیں، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی) کراچی میں مون سون کی پہلی بارش 6 جولائی کو ہوگی، محکمہ موسمیات نےپیش گوئی کی ہے کہ 6 جولائی سے شہر قائد سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مون سون بارشیں ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کو مون سون بارشوں کا پہلا سسٹم مشرقی سندھ سے

داخل ہوگا، جس کے باعث تھرپارکر، بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد اور میرپور خاص میں گرج چمک کےساتھ بارشوں کا امکان ہے۔کراچی میں بارش کا سلسلہ 6 سے 8 جولائی کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، 7 جولائی کو شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے جب کہ بارش سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔ گرج چمک کے ساتھ ہونے والے بارش کے دوران گردآلودہوائیں بھی چل سکتی ہے ۔کراچی میں گرد آلود ہوا اور گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا آغاز 6 جولائی کی رات سے ہو سکتا ہے۔6 جولائی کی رات سے 8 جولائی کی صبح تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفرازکے مطابق کراچی میں مون سون بارش سے پہلے آندھی چل سکتی ہے، شہر میں 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 7جولائی کو کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے، جبکہ بارش سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباو اومان کے ساحل کی جانب بڑھ گیا، جس کی وجہ سے کراچی میں معمول کے مطابق سمندری ہوائیں چلیں گی۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی، شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران بگروٹ میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔سب سے زیادہ درجہ حرارت،جیکب آباد، دادو میں 47،نوکنڈی،لاڑکانہ، موہنجوداڑو اور سبی میں46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close