آج اور کل کراچی میں پارہ 39 ڈگری تک جا سکتا ہے، 3 جولائی سے موسم میں بہتری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کراچی(پی این آئی)آج اور کل کراچی میں پارہ 39 ڈگری تک جا سکتا ہے، 3 جولائی سے موسم میں بہتری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے بتا دیا، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 3 جولائی سے موسم میں بہتری کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ

کراچی میں آج اور کل گرمی کی شدت زیادہ رہے گی، پارہ 39 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں، بحیرہ عرب میں نچلی سطح پر 5 ہزار فٹ کی بلندی تک ہوا کا کم دباؤ موجود ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کے باعث شہر بھر میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں جبکہ 3جولائی سے موسم میں بہتری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close