کراچی کے موسم کے بارے میں محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی؟ کیا بات بتائی؟

کراچی(پی این آئی)کراچی کے موسم کے بارے میں محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی؟ کیا بات بتائی؟، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح اور رات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم

درجہ حرارت 30 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 18سے27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔

close