بارشوں کا سلسلہ بدستو ر جاری، گرمی کا زور ٹوٹ گیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ گلگت بلتستان، کشمیراوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ

بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب: اوکاڑہ 40 ، قصور 35 ، جھنگ 30 ، ساہیوال 29 ، حافظ آباد 22 ، نور پور تھل 21 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 17 ، سرگودھا (پی اے ایف) 16 ، فیصل آباد 16 ، بہاولنگر 14 ، لاہور (ائیر پورٹ11، ، سٹی 01) ، منڈی بہاؤالدین05 ، جہلم 02 ، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ) ، راولپنڈی (چکلالہ) ، گوجرانوالہ 01 ، جوہرآباد 02 ، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 17 ، بنوں 09 ، پٹن ، مالم جبہ 03 ، دیر 01 ، گلگت بلتستان: بگروٹ 05 ، بونجی 02 ، کشمیر: کوٹلی 03 ، مظفرآباد (ائیر پورٹ) 01 اور بلوچستان: قلات میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی،دادو،موہنجوداڑو 46، جیکب آباد اورروہڑی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close