کراچی میں جمعے سے موسم میں بہتری کا امکان، جمعے کی رات، ہفتے کی صبح بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

کراچی(پی این آئی)کراچی میں جمعے سے موسم میں بہتری کا امکان، جمعے کی رات، ہفتے کی صبح بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعے سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق ہوا کے

کم دباؤ کے باعث سمندری ہوائیں معمول کے مطابق نہیں چل رہیں اور آج زیاد سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعے سے موسم میں بہتری کا امکان ہے اور جمعے کی رات اور ہفتے کی صبح بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔دوسری جانب لاہور میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے اور شہر اور گردو نواح میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہےاس کے علاوہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے کئی شہروں میں بارش سے موسم بہتر ہوگیا۔موئن جو دڑو میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ نوکنڈی 46،سبی نوابشاہ اور دادو میں 45،تربت میں 43،کوئٹہ میں 39،لاہور37اورپشاور میں 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔جموں میں پارہ 39،سری نگر 32اور لیہہ میں 23 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں