مون سون بارشوں سے سیلاب کا خدشہ ، پیشگی الرٹ جاری کر دیاگیا

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا اور ٹڈی دل کی صورتحال میں آنے والا مون سون سیزن ایک مربوط حکمت علی کا تقاضا کر رہا ہے، اس سلسلہ میں ہمیں روایتی تیاری کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو

بھی مدنظر رکھنا ہوگا، بڑے شہروں میں سیلاب آنے کے خدشہ کے پیش نظر مقامی اداروں کی سطح پر تیاری کو یقینی بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پری مون سون تیاری سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال مون سون کی بارشوں سے سیلاب کا خطرہ رہتا ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیئر آؤٹ برسٹ سے بھی نقصانات ہوتے ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا اور ٹڈی دل کی صورتحال میں آنے والا مون سیزن ایک مربوط حکمت علی کا تقاضا کررہا ہے، اس سلسلہ میں ہمیں روایتی تیاری کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اربن فلڈنگ کے امکانات بھی اس سیزن میں زیادہ ہیں، بڑے شہروں میں سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔ پیشگی اطلاعات کیلئے ارلی وارننگ کے انتظامات سمیت مقامی اداروں کی سطح پر تیاری کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے نیشنل کانٹیجنسی پلان بنایا ہے، اس حوالہ سے تمام شراکت داروں سے مشاورت کی گئی ہے، میں پر اعتماد ہوں کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز مکمل تیار رہیں گی۔جنرل محمد افضل نے کہا کہ تمام بڑے شہروں کو اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، اس سلسلہ میں کراچی کے حکام سے درخواست ہے کہ وہ برساتی اور دیگر نالوں کی صفائی یقینی بنائیں، اسی طرح گوجرانوالہ، راولپنڈی، حیدر آباد اور لاہور جیسے شہروں میں بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بچاؤ کیلئے پیشگی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں