لاہور میں مون سون کی پہلی بارش کب ہو گی؟ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی، لاہوریے خوش ہو گئے

لاہور(پی این آئی)لاہور میں مون سون کی پہلی بارش کب ہو گی؟ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی، لاہوریے خوش ہو گئے۔مون سون کی بارشوں کا پہلا سپیل لاہور میں داخل ہونے کو تیار ہے۔ شہر میں مون سون کی پہلی بارش 25 جون کو متوقع ہے۔واسا کے او اینڈ ایم ڈائریکٹرز کو الرٹ جاری کرتے ہوئے منصوبوں پر کام

25 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے تاکہ تیز بارشوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کوئی حادثہ پیش نہ آ سکے۔ایم ڈی واسا نے تمام عملے کو مون سون کی پہلی بارش سے قبل ایمرجنسی کیمپ میں تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ان کی جانب سے نکاسی آب کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے واسا کے تمام ڈائریکٹرز سے ڈسپوزل فعال ہونے کے این او سی بھی جمع کروانے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ تمام سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں اور 25 جون سے قبل شہر کے 21 نشیبی علاقوں میں ایمرجنسی کیمپ میں کام کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔مون سون میں نکاسی آب بہتر بنانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ واسا مون سون کنٹرول روم میں لیسکو اور ایل ڈبلیو ایم سی کے نمائندے تعینات ہوں گے۔ ڈائریکٹر پی اینڈ ای نے افسران کی تعیناتی کے مراسلے جاری کر دیئے۔مراسلہ کے مطابق یکم جولائی سے 30 ستمبر تک فوکل پرسن واسا کنٹرول روم میں تعینات کیا جائے۔ نکاسی آب کے لئے الائیڈ محکمے واسا کے ساتھ تعاون میں کام کریں۔ نکاسی آب کے لئے واسا کنٹڑول روم قائم کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close