کراچی میں 38 ڈگری کی تپش کے بعد 20 جون سے صبح اور رات کے اوقات میں بونداباندی اور پھوار پڑے گی

کراچی (پی این آئی)کراچی میں 38 ڈگری کی تپش کے بعد 20 جون سے صبح اور رات کے اوقات میں بونداباندی اور پھوار پڑے گی،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پری مون سون سسٹم کے تحت 20 جون کے بعد شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں بونداباندی اور پھوار پڑنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ کراچی سمیت

ملک بھر میں گرمی کی شدت نے عوام کو نڈھال کررکھا ہے، اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں پارہ 40 ڈگری کو بھی چھو چکا ہے، کراچی میں آج بھی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی موجودہ جذوی لہر جمعے تک برقرار رہ سکتی ہے، تاہم ہفتہ 20 جون سے شہر کا مطلع ابرآلود ہونا شروع ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون سسٹم کے تحت 20 جون کے بعد کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بونداباندی اور پھوار پڑنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، جب کہ رواں سال مون سون کی باقاعدہ بارشیں یکم جولائی سے قبل متوقع ہیں، اور یہ سلسلہ یکم جولائی سے ستمبر کے آخر تک برقرار رہے گا، اور شہر میں مون سون کے کئی اسپیل بارش کا سبب بنیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں