اگلے چند روز کے دوران شدید گرمی کی پیشگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ملک کے میدانی علاقوں میں اگلے چند روز کے دوران شدید گرمی کی پیشگوئی۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین ،چار دنوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگا۔پیر سے بدھ کے دوران ملک کے زیادہ تر میدانی علاقوں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اس صورتحال

کے زیر اثر: میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ اور پہاڑی/نیم پہاڑی علاقوں میں 03سے 05 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: (ملی میٹر): گلگت بلتستان: گلگت میں 50 اوربگروٹ 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جيکب آباد‎47، موہنجوداڑو اور سبی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں