پاکستان میں تین مہینے ریکارڈ بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) 3 مہینے غیر معمولی اور ریکارڈ بارشیں ہونے کی پیشن گوئی، جولائی سے ستمبر کے دوران ملک میں مون سون کے سلسلے میں معمول سے 10فیصد زائد بارشیں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جولائی سے ستمبر کے دوران ملک میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ

موسمیات کے مطابق اس بار ملک میں مون سون کی بارشیں معمول سے 10فیصد زائد ہوں گی ، کشمیر اورسندھ میں مون سون کی بارشیں معمول سے 20 فیصد زائد ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں جولائی تاستمبر اب تک معمول کی بارشیں 140ملی میٹر ریکارڈکی گئی ہیں، مون سون بارشوں سے ملک کے مشرقی دریاؤں میں سیلابی صورت حال ہوسکتی ہے اور بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ رہے گا۔چاول کی فصل کے حوالے سے مون سون کی بارشیں مفید ہوں گی تاہم کپاس کی فصل کے لیے بارشیں نقصان دہ ہوسکتی ہیں جب کہ پاور سیکٹر اور زراعت کے لیے پانی وافر مقدار میں موجود ہوگا۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کے دوران بننے والا موسم ٹڈیوں کی افزائش کے لیے موزوں ماحول فراہم کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں