محکمہ موسمیات کی کراچی میں بونداباندی کی پیش گوئی، گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

کراچی(پی این آئی):محکمہ موسمیات کی کراچی میں بونداباندی کی پیش گوئی، گرمی کی شدت میں کمی کا امکان، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرقائد میں آج مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب رہے گا جبکہ رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی

میں بونداباندی کی پیش گوئی کردی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آج درجہ حرارت 35 سے37ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔گزشتہ دنوں بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی نے موسم خوشگوار بنا دیا تھا، جبکہ آج صبح سورج کی ہلکی تپش محسوس ہوئی تاہم ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔کراچی میں ایک بار پھر ہلکی بارش کے امکان نے شہریوں کے موڈ کو خوشگوار بنا دیا ہے۔البتہ لوگوں نے ماسوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث بارش کے موسم میں کسی تفریحی مقامات کا رخ نہیں کرسکتے، ساحل سمندر پر بھی گھومنے پھرنے پر پابندی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں