اسلام آباد(پی این آئی)برسات کے شوقین ہو جائیں تیار، جولائی تا ستمبر مون سون میں بارشیں 20 فیصد زیادہ ہوں گی، موسمیات نے خبر دے دی۔پاکستان میں اس سال مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی، محکمہ موسمیات نے جولائی سے ستمبر کے درمیان مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے
مطابق مون سون کے دوران سندھ اور کشمیر میں معمول سے 20 فیصد زیادہ بارشیں ہوں گی۔مون سون میں پاکستان کے مشرقی دریاؤں میں سیلاب کا امکان اور بارشوں سے پہاڑی نالوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں سے چاول کی فصل پر اچھے اور کپاس پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ مون سون میں ٹڈی دل کو افزائش کا سازگار ماحول ملے گا جبکہ آب پاشی اور پاور سیکٹر کیلئے وافر پانی دستیاب ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں