شہری محتاط رہیں ،کل کی تباہی کے بعد کراچی میں آج شام پھر آندھی چلنے کا امکان

کراچی(پی این آئی)شہری محتاط رہیں ،کل کی تباہی کے بعد کراچی میں آج شام پھر آندھی چلنے کا امکان، شہر قائد کراچی میں آج شام پھر تیز آندھی چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر بھر میں جنوب مغرب سےہوائیں 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔

گزشتہ روز تیز آندھی آنے کے بعد سے شہر کے کئی علاقے 15 گھنٹے بعد بھی بجلی سے محروم ہیں ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم، مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close