ملک کے اکثر شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبر سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔۔ تاہم شام /رات وسطی اور جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ۔اس دوران سندھ کے اضلاع میں

بھی بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے اضلاع میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close