آج پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

اسلام آباد(پی این آئی):آج پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان، ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم

رہے گا تاہم رات کو پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔سندھ کے اضلاع میں بھی آج بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز پیر کو بھی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سیالکوٹ میں 26 ملی میٹر، مالم جبہ میں 24 ملی میٹر، پشاور میں 23 ملی میٹر، دیر میں 19 ملی میٹر، اسلام آباد میں 18 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 17 ملی میٹر، منڈی بہاؤ الدین اور گجرات میں 14 ملی میٹر، راولپنڈی اور سیدو شریف میں 13 ملی میٹر، چکوال میں 11 ملی میٹر، لاہور میں 6 ملی میٹر، مظفر آباد میں 8 ملی میٹر، بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں 22 ملی میٹر جبکہ میر پور خاص میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں رہی۔ سبی، تربت، دادو، رحیم یار خان کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ دالبندین اورشہید بینظیر آباد میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close