گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بعد ازدوپہر اور شام /رات کے اوقات میں پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ۔اس دوران

سندھ کے اضلاع میں بھی بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان کے اضلاع میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ِسب سے زیادہ بارش : خیبر پختونخواہ: مالم جبہ 24 ، پشاور( ایئرپورٹ 23 ، سٹی 08 )، دیر 19 ، بالاکوٹ 17 ، سیدو شریف 13 ، تخت بائی 06 ، کا کول 02 ، چیراٹ 01 ، پنجاب: سیالکوٹ( ایئرپورٹ 26 ، سٹی 03 )، منڈی بہاوالدین، گجرات 14 ، اسلام آباد(زیروپوائینٹ 18 ، ایئرپورٹ 15 ، سید پور 23 ، گولڑہ 10 ، بوکرہ11 ) ، راولپنڈی (شمس آباد 13 ، چکلالہ 07 )، جہلم ، چکوال 11 ، حافظ آباد 10 ، گوجرانوالہ 08 ، لاہور سٹی 06 ، نارووال 04 ، ملتان 02 ، مری ، ڈی جی خان ، کوٹ ادو 01 ،کشمیر: مظفرآباد 08 ، بلوچستان: لسبیلہ 22 ، گلگت بلتستان: چلاس 01 ، سندھ: میرپورخاص 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی ،تربت، دادو، رحیم یار خان 44،دالبندین اورشہید بینظیر آبادمیں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close