آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات کے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز پنجاب ، خیبر پختونخوا ،کشمیر ، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان ، سندھ اوراسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی اور

وسطی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی سندھ ، کشمیر ، گلگت بلتستان ،شمال مشرقی بلوچستان کے اضلاع اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش : پنجاب: مری 36 ، جھنگ 21 ، اٹک 18 ، اوکاڑہ 17 ، اسلام آباد (گولڑہ ، بوکرہ 15 ، سید پور 10 ، زیڈ پی 06 ، ائرپورٹ 02) ، ٹوبہ ٹیک سنگھ13 ، راولپنڈی (شمس آباد 09 ، چکلالہ 08) ، فیصل آباد 09 ، چکوال 08 ، جہلم 03 ، لاہور ، سرگودھا ، جوہرآباد 02 ، گجرات ، سیالکوٹ ، منڈی بہاوالدین 01 ، خیبر پختون خواہ: کاکول 25 ، پاراچنار 20 ، مالم جبہ 10 ، دیر 08 ، تحت بائی ، ڈی آئی خان 06 ، سیدو شریف 05 ، کالام 03 ، گلگت بلتستان: بگروٹ 17 ، چلاس ، گلگت 01 ، کشمیر: راولاکوٹ 16 ، کوٹلی 09 ، مظفرآباد (ائرپورٹ 06 ، سٹی 07) ، گڑھی دوپٹہ06 ، سندھ: لاڑکانہ 08 ، سکھر ، روہڑی 01 ، بلوچستان: بارکھان 05 ، ژوب میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

close