ہوائوں کا سسٹم پاکستان میں داخل، بڑے پیمانے پر بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی ، الرٹ جاری

کراچی (پی این آئی)بڑے پیمانے پر بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی ، الرٹ جاری. سندھ حکومت نے محکمہ زراعت کے تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں ہی. اس سلسلے میں صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ بارشوں کے پیش نظر صوبے بھر میں محکمہ زراعت کے تمام افسران کی چھٹیاں

منسوخ کردی گئیں ہیں، سندھ حکومت نے بارشوں کے پیش نظر ٹڈی دل کے خاتمے کیلیے 98 فلیڈ ٹیموں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بارشیں ہونے سے ٹڈی ریگستانی علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہی, سندھ حکومت کی جانب سے متاثرہ فصلوں پر اسپرے مہم جاری ہے، 24 گھنٹوں میں صوبے کے 12 متاثرہ اضلاع میں 8448 ہیکٹرز پر اسپرے کرکے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا گیا, سندھ میں 63 لاکھ 50 ھزار سے زائد فیلڈ ٹیموں نے سروے کیا اور 27 ھزار 433 ہیکٹرز پر اسپرے کرچکی ہیں. اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ بدین، گھوٹکی، خیرپور، سانگھڑ، نوشہروفیروز، سکھر، SBA، کشمور، ٹنڈواللہیار، مٹیاری، دادو اور جامشورو میں کیا گیا ہی, سندھ کی عوام منتظر ہے کہ وفاق ٹڈی دل کہ خاتمے کیلیے کب عملی اقدام کریگی, بارش پڑنے کے بعد نرم زمین پرٹڈی دل 1 اسکوائر میٹر تک ایک ھزار انڈے دے سکتی ہی, تیز بارشیں ٹڈیون کی افزائش کیلیے ریگستانی علاقوں میں سازگار ماحول پیدا کرتی ہیں.صوبائی وزیرنے کہا کہ محکمہ زراعت کی ٹیمیں دن رات کام کررہی ہیں, ریگستانی علاقوں میں سروے ٹیمیں الرٹ ہیں, سروے اور مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہی, عمران خان کو اگر سیر سپاٹوں سے فرست ملی ہو تو ٹڈی دل پر بھی ایکشن لیں, وفاقی حکومت نے ابھی تک سندھ میں فضائی اسپرے شروع نہیں کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close