گرمی کا زور ختم ، ہفتہ کے روز کہاں کہاں بارشیں ہو ں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیا ت کے مطابق ہفتہ کے روز کشمیر ، اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم کشمیر:مظفرآباد

(ائرپورٹ 06 ، سٹی 05) ، گڑھی دوپٹہ 05 ، راولاکوٹ 04 ، خیبر پختونخواہ: دیر، کالام ،سیدو شریف 04 ، کاکول 03 ، بنوں 02 ، بلو چستان : بارکھان 05 ، پنجاب: مری اورخانیوال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گی۔آج ر یکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :سبی 48 ، شہید بینطیر آباد ، سکرنڈ اور دادو میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جمعہ سے منگل کے دوران پنجاب، اسلام آباد ،خیبر پختونخواہ، شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں غیر معمولی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔چاول اور کپاس کی کاشت کے علاقوں لاہور، شیخو پورہ، حافظ آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال ،گجرات ، ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، بہاولپور، خان پور اور رحیم یار خان)میں جمعہ سےمنگل کے دوران آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ہفتہ اور اتوار کوسکھر، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد ،میر پور خاص، حیدر آباد ، دادو اور جیک آباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش کا بھی امکان ہے۔نوٹ: کاشتکار حضرات کے لیے اطلاع ہے کہ حالیہ غیر معمولی بارشوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی فصلوں کو کاشت کریں تاکہ فصلوں کو موسم سے ہونے والے نقصان سے بچایا جا سکے۔

close