جمعہ کے دن سے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ، کتنے روز تک جاری رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان شہریوں کو نوید سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز کشمیر ، اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی ا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہا۔ تاہم پنجاب :

حافظ آباد 02 ، سیا لکوٹ 01 ، کشمیر: گڑھی دوپٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔آج ر یکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : لاڑکانہ 50 ، شہید بینطیر آباد ، جیکب آباد،موہنجوداڑو، دادو، پڈعیدن اور سبی میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جمعہ سے منگل کے دوران بارش /آندھی کے بحث گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔جمعہ سے منگل کے دوران پنجاب، اسلام آباد ،خیبر پختونخواہ، شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں غیر معمولی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔چاول اور کپاس کی کاشت کے علاقوں لاہور، شیخو پورہ، حافظ آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال ،گجرات ، ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، بہاولپور، خان پور اور رحیم یار خان)میں جمعہ سےمنگل کے دوران آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ہفتہ اور اتوار کوسکھر، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد ،میر پور خاص، حیدر آباد ، دادو اور جیک آباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش کا بھی امکان ہے۔نوٹ: کاشتکار حضرات کے لیے اطلاع ہے کہ حالیہ غیر معمولی بارشوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی فصلوں کو کاشت کریں تاکہ فصلوں کو موسم سے ہونے والے نقصان سے بچایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close