بشریٰ بی بی کی صحت بگڑنے کا دعویٰ، رہائی کیلئے دباؤ بڑھانے کا اعلان

راولپنڈی پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنر ل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے سب کچھ کریں گے، مزاحمت جاری ہے ،

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ تشویش ناک بات ہے کہ جیل میں بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں پہلے بانی اور اب بشریٰ بی بی کو آنکھ کا عارضہ لاحق ہو گیا، یہ ایک غیر انسانی اور غیر فطری صورتحال ہے جس سے ہم دوچار ہیں۔ اڈیالہ جیل روڈ پر سلمان اکرم راجا نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ قاسم خان سے منسوب بیان جھوٹ ہے انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم سے جھوٹا بیان منسوب کیا جا رہا ہے، قاسم کے پاکستان پر جی ایس پی پلس کے حوالے سے پابندی لگانے کا بیان من گھڑت ہے ۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پاکستان میں اگر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو سب کا فرض ہے

آواز بلند کریں،یہ ہمارا فرض ہے کہ جہاں بھی پاکستان نے انسانی حقوق کے حوالے سے معاہدے کئے ہم انکی یاد دہانی کروائیں،پاکستان میں جو کچھ ہورہا بند ڈبہ نہیں جسے گھما کر کچھ بھی دکھا دیں گے، اس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کی عوام اپنا مقدمہ خود لڑے گی۔ہمارا فرض ہے

کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے یاد دہانی کروائیں،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے سب کچھ کریں گے، مزاحمت جاری ہے، ایک دن انسانی ریلا آئے گا اور سب کچھ بہا لے جائے گا اس کو انقلاب کہتے ہیں۔پاکستان کی زندگی میں بھی ایک دن انقلاب آئے گا جو اس بوسیدہ نظام کو بہا لے جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close