نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش لائے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا، بالائی و وسطی پنجاب، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش متوقع ہے۔
لاہور میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، جبکہ تیز ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار اور ٹھنڈا ہو گیا ہے۔ اسی طرح راولپنڈی اور گرد و نواح میں بھی بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں ژالہ باری اور بلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






