وزیردفاع خواجہ آصف کا ایران امریکا مذاکرات پر اہم بیان

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کی میزبانی سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

خواجہ آصف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ پاکستانی قیادت موجودہ صورتحال میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، سب ممالک کا یکساں مفاد ہے کہ امن قائم ہو۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے بعد مسلم دنیا میں پاکستان کا کردار بہت واضح ہوا ہے، پہلے ہمارا اتنا کلیدی کردار نہیں رہا تھا لیکن اب اسلام آباد پر دنیا کا اعتماد قائم ہوا ہے، ہمیں موقع ملا ہے کہ تاریخ میں اپنا مقام بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکا-ایران مذاکرات کی میزبانی کیلیے تیار، وزیر اعظم نے اہم اعلان کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستان الگ نہیں رہ سکتا، دنیا دیکھ رہی ہے کہ اسلام آباد اتنے بڑے تنازع میں ثالثی کر رہا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارتی وزیر اعظم مودی، امیت شاہ، جے شنکر اور راج ناتھ اپنا منہ نوچ رہے ہیں، بھارت میں اس وقت مایوسی نظر آ رہی ہے۔

’ہم فریقین کے درمیان صلح کی کوشش کر رہے ہیں۔ مودی بڑھکیں مارتا تھا لیکن یوکرین میں جنگ اب بھی ختم نہیں ہوئی۔ بھارت عسکری اور سفارتی دونوں سطح پر رل گیا ہے۔ گجرات کے قصائی کا اصلی چہرہ سامنے آگیا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ثالثی پر طعنے دے رہے ہیں تو یہ یوکرین میں کیا کر رہے تھے، بھارت کریڈٹ لے رہا تھا لیکن یوکرین جنگ تو ابھی تک ختم نہیں ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close