اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور نے حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے حج تربیت، ویکسینیشن اور ادویات کی پیکنگ ایک ہی دن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق ملک بھر کے 10 حاجی کیمپوں میں 8 اپریل سے بیک وقت تربیت اور ویکسینیشن کا عمل شروع ہوگا، جبکہ تمام سرکاری عازمین کے لیے مقررہ شیڈول کے مطابق شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔
عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاک حج موبائل ایپ پر جاری شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ میں شرکت یقینی بنائیں۔
تربیتی سیشن کے دوران عازمین کو ٹکٹ، ویزا، شناختی لاکٹ اور سامان کے ٹیگ بھی فراہم کیے جائیں گے۔
وزارت کے مطابق عازمین حج کو اصل شناختی کارڈ اور تصویر والی کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ساتھ لانا ہوگی، جبکہ حاجی کیمپوں میں کرنسی کے تبادلے کے لیے متعلقہ بینکوں کے کاؤنٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






